: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔11۔اپریل(اعتماد نیوز)عصمت ریزی کے سلسلہ میں نوجوان طبقہ کو
سزائے موت کے فیصلہ کو غیر درست قرار دیتے ہوئے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ
یادو کے بیان پر آج 2012دسمبر میں چلتی بس میں اجتماعی عصمت ریزی کے شکار
اور فوت شدہ لڑکی نربھیا کے والدین نے
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
ملک میں جب تک ایسے لیڈر رہینگے اس وقت خواتین کے تحفظ کا تصور نہیں کیا جا
سکتا ۔ انہوں نے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اسکا غم لڑکی کے
والدین کو ہی معلوم ہو تا ہے۔ انہوں نے ایسے لیڈروں کو اقتدار سے دور
رکھنے کا مشورہ دیا۔